ایم پی پی ایس سی میںا ردو،عربی اورفارسی کوشامل کرانے کی یقین دہانی
بھوپال:27؍پریل :(پریس ریلیز)بزم ضیا سرونج کے صدر فرمان ضیائی نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ ریاستی اہلیتی امتحان میں 16؍اپریل 2024 کے اشتہار میں 20مضامین کے علاوہ 4مضمون جوڑے گئے ہیں۔ اس میں بھی اردو ،عربی،فارسی کوشامل نہیں کیاگیا۔ جبکہ SET امتحان کی تیاری میں اردو،عربی اورفارسی کے طلباء وطالبات تن من،دھن سے مصروف ہیں۔ فرمان ضیائی نے بتایا کہ اس سلسلے میں پرنسپل سکریٹری محکمہ اعلی تعلیم کوایک عرضداشت سونپی گئی ہے ،اس پر پرنسپل سکریٹری نے اردو،عربی اورفارسی کو ایم پی پی ایس سی میں شامل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔