بھوپال 7جنوری۔ مدھیہ پردیش کی 16ویں اسمبلی کے نومنتخب ایم ایل ایز کی تربیت کے لیے دو روزہ اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ماہرین پارلیمانی ورکنگ سسٹم سے اراکین کو متعارف کرائیں گے۔ اس پروگرام کے ذریعے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اراکین اسمبلی کو اسمبلی سے متعلق ٹپس دیں گے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا 9 جنوری کو راجدھانی بھوپال میں اسمبلی پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے خطاب کے ذریعے اراکین اسمبلی کو پارلیمانی قواعد، روایات، ایوان کے اجلاس کے انعقاد کی سرگرمیوں کے بارے میں بتائیں گے۔
معلوم رہے کہ اسمبلی مین 163بھاجپا کے ایک آزاد اور66 کانگریس کے ممبر ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 9 اور 10 جنوری کو دو روزہ رہبر پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں اسمبلی اسپیکر نریندر سنگھ تومر، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار اپنے خیالات پیش کریں گے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا 9 جنوری کو نو منتخب ایم ایل ایز کو اسمبلی سے متعلق ٹپس دینے آئیں گے۔
وہ پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں ایم ایل اے کو رہنمائی دیں گے۔ پروگرام کے دوران تکنیکی اجلاسوں میں اراکین اسمبلی کو پارلیمانی قوانین، روایات اور ایوان کے اجلاس کے انعقاد کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کے دوران نئے ایم ایل اے کے جو بھی سوالات ہوں گے ان کو بھی حل کیا جائے گا۔