بھوپال:13؍اگست(پریس ریلیز) 27 واں مدھیہ پردیش اسٹیٹ رائفل شوٹنگ مسابقہ 4 اگست 2024 تا 10 اگست 2024 مہو آرمی رینج پر پوری کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں فن رائفل شوٹنگ بھوپال کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی حافظ محمد حذیفہ بیگ نے جونییر درجہ 22. اوپن سائٹ رائفل میں اپنے ہم درجہ کے سبھی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے برانج میڈل (کانسیہ تمغہ) حاصل کیا،حافظ محمد حذیفہ بیگ کوچ محمد ادریس بھائی اور محمد بلال بھائی سے ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، معلوم ہو کہ حافظ محمد حذیفہ بیگ صدر جمعیتہ علماء ضلع بھوپال حافظ محمد اسمعیل بیگ صاحب کے صاحبزادے ہیں، موصوف کو اس کامیابی پر آئی ای ایس شیلیندر نگم سر اور کوچنگ سینٹر کے سبھی ٹرینر اور فن رائفل شوٹنگ کے سبھی ساتھی کھلاڑیوں و شہر بھوپال کے معززین و عمائدین نے بہتر اور تابناک مستقبل کی امید کرتے ہوئے اور دعاؤں سے نوازتے ہوئے دلی مبارکباددی۔