ایمرجنگ ایشیا کپ:بھارت نے یو اے ای کو 7 وکٹ سے شکست دی ابھیشیک شرما کی نصف سینچری، راسخ سلام نے 3 وکٹیں لیں

0
3

عمان :21؍اکتوبر:ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں انڈیا اے نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پیر کو عمان کے الامیرات کرکٹ گراؤنڈ میں متحدہ عرب امارات کے کپتان باسل احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے ففٹی جبکہ راشیخ سلام نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
بھارتیہ ٹیم نے شاندار گیند بازی کی اور متحدہ عرب امارات کو 16.5 اوورز میں 107 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ کیا۔ انڈیا اے کے لیے راشیخ سلام نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ رمندیپ نے دو وکٹ لیے۔ بھارت نے 108 رنز کا ہدف 10.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آیوش بدونی نے چوکا لگا کر جیت دلائی۔
یو اے ای کی شروعات بری رہی۔ ٹیم نے اننگز کے پہلے اوور میں اپنا پہلا وکٹ میانک کمار کی صورت میں گنوایا۔ ایک وقت ٹیم کا اسکور 35 رنز پر 4 وکٹوں پر تھا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے راہول چوپڑا نے 50 گیندوں میں 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اننگز میں 3 چوکے اور دو چھکے لگائے۔
ان کے علاوہ کپتان باسل احمد نے 12 گیندوں پر 22 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ ٹیم کے آٹھ بلے باز ڈبل فیگرز کو بھی نہ چھو سکے۔
آیوش بدونی نے شاندار کیچ لیا۔متحدہ عرب امارات کی اننگز کے 14ویں اوور کی آخری گیند پر محمد جباد اللہ نے لانگ آف کی طرف ہوائی شاٹ کھیلا۔ یہاں کھڑے آیوش بدونی نے ہوا میں چھلانگ لگا کر ایک شاندار کیچ لیا۔