بھوپال:17جنوری:صنعتی فروغ اور اندرونی بیوپار محکمہ ( ڈی پی آئی آئی ٹی) ، حکومت ہند اور مدھیہ پردیش سرکار کے تعاون سے پی ایم گتی – شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت ’’ ایریا ڈیولپمنٹ اپروچ ‘‘ پر مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے افسران کیلئے18جنوری2024کو ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد بھوپال میں کیاجارہاہے۔ کانکلیو کا افتتاح چیف سکریٹری شریمتی ویرا رانا اور شریمتی سمتا ڈاورا ، اسپیشل سکریٹری ( لاجسٹکس) حکومت ہند ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ کیاجائیگا۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی نے اکتوبر 2021 میں پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا آغاز کیا تھا۔ یہ پروگرام Jio اسپیشل اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے پروجیکٹ کی مربوط منصوبہ بندی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیاگیاہے۔