ایرانی کپ:سرفراز خان کی ڈبل سنچری: رہانے 97 رن پر آؤٹ ممبئی کا اسکور پہلی اننگز میں نووکٹ پر536 رن

0
1

لکھنؤ :02؍اکتوبر:سرفراز خان نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی 15ویں سنچری اسکور کی ہے۔ انہوں نے تنوش کوٹیان کے ساتھ سنچری شراکت بھی کی۔لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں رانجی چیمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان ایرانی کپ کا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ممبئی کے بلے باز سرفراز خان نے بدھ کو میچ کے دوسرے دن ڈبل سنچری مکمل کی۔ سرفراز پہلے دن 54 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔ممبئی نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 536 رنز بنائے ہیں۔ سرفراز 221 اور جنید خان کھاتہ کھولے بغیر کریز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اجنکیا رہانے 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ممبئی نے دوسرے دن 237/4 کے اسکور سے کھیلنا شروع کیا۔منگل کو خراب روشنی کی وجہ سےکھیل جلدی ختم کردیاگیاتھا۔ میچ کے پہلے دن 68 اوور کاکھیل ہوا تھا۔ جس میں ممبئی نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رن بنائے تھے۔ اجنکیا رہانے 197 گیندوں پر 86 رنز بنا کر ناقابل شکست تھے اور سرفراز 88 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ناقابل شکست تھے۔
آج کے کھیل کے ہیرو ممبئی کے ماہر مڈل آرڈر بلے باز سرفراز تھے، جن کا جواب باقی ہندوستان کے کسی باؤلر کے پاس نہیں تھا۔ یوپی کے اعظم گڑھ کے رہنے والے سرفراز نے اپنے کل کے اسکور 54 رنز سے پہلے کھیل کا آغاز کیا اور آج کی نہ ختم ہونے والی اننگز میں بھرپور فارم میں تھے۔
انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر کی 15ویں سنچری فخر کے ساتھ مکمل کی۔ وہ اپنی ڈبل سنچری کے دوران اب تک 25 چوکے اور چار چھکے لگا چکے ہیں۔ سرفراز کو تنوس کوٹیان (64) اور شاردول ٹھاکر (36) نے سپورٹ کیا۔ شاردول آج کے کھیل کے آخری اوور میں سرنش جین کا شکار بنے۔ اس سے پہلے ریسٹ آف انڈیا کو دن کی پہلی کامیابی کپتان اجنکیا رہانے (97) کی شکل میں ملی۔ وہ یش دیال کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے اور اپنے کیرئیر کی 41ویں سنچری بنانے سے محروم رہے۔ ریسٹ آف انڈیا کے لیے مکیش کمار نے اب تک 109 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ یش دیال اور پرشدھ کرشنا نے دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔