کولکاتا21جولائی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار (21 جولائی) کو کولکتہ کے ایسپلینیڈ میں یوم شہدا کی ریلی نکالی۔ اس ریلی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی ) کے لیڈروں کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی شرکت کی۔ لوک سبھا اور اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد بنگال میں ٹی ایم سی کی یہ پہلی بڑی ریلی تھی۔ اس ریلی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ ٹی ایم سی کی یوم شہدا کی ریلی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ بنگال کے ساتھ انڈیا کے تعلقات اچھے ہوں۔ انہوں نے اکھلیش یادو کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ (اکھلیش یادو) یہاں آئے، میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں سماجوادی پارٹی کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں جو آپ نے اتر پردیش میں کھیل دکھایا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں آپ سے متفق ہوں کہ دہلی میں حکومت نے ایجنسی لگا کر، الیکشن کمیشن لگا کر جو حکومت بنائی گئی ہے وہ حکومت مستحکم نہیں، وہ حکومت کبھی بھی گر سکتی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس واحد پارٹی ہے جس کی منتخب خواتین میں سے 38 فیصد اراکین پارلیمنٹ خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے بہت سے لوگوں نے خواتین کو سیاست میں 33 فیصد ریزرویشن دینے کا دعویٰ کیا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔ ہم واحد پارٹی ہیں جس نے 38 فیصد خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنایا۔