اڑتے طیارہ میں دروازہ کھلنے کا ملا الرٹ کرائی گئی ایمرجنسی لینڈنگ

0
20

نئی دہلی 11جنوری:شکاگو جانے والے یونائٹیڈ ایئرلائنس کے ایک طیارہ نے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد دروازہ کھلنے کا الرٹ ملنے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یونائٹیڈ ایئرلائنز کے فلائٹ نمبر 2434 کو بدھ کے روز ٹمپا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اس وقت اتارنا پڑا جب پائلٹ ٹیم کو الرٹ ملا کہ ایک دروازہ کھلا ہوا ہے۔ یہ حادثہ الاسکا ایئرلائنس کے ایک طیارہ میں پرواز کے بعد دروازہ ٹوٹ کر الگ ہو جانے کے خوفناک واقعہ کے کچھ ہی دن بعد پیش آیا ہے۔ یونائٹیڈ فلائٹ نمبر 2434 فلوریٹا واقع سرسوٹا سے شکاگو جا رہی تھی تبھی پائلٹ نے کھلے دروازے کا الرٹ دینے والی روشنی دیکھی اور ہوائی اڈے کے افسران سے رابطہ کیا۔ انھوں نے سیکورٹی کا خیال رکھتے ہوئے طیارہ کو قریبی ہوائی اڈہ پر موڑنے کا فیصلہ کیا، پھر ٹمپا ہوائی اڈہ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔