حیدرآباد (پریس نوٹ) منصف ٹی وی چینل اور رینوا بی بی کینسر اسپتال حیدر آباد کے مشترکہ بینر تلے حیدر آباد سالار جنگ میوزیم میں ممتاز فلم اداکارہ انیتا آڈوانی کی کتاب اندیرلنگلی وکڈ ویز کتاب کا اجراء ہائی نیس رونق يار خان حکومت آصفیہ کے وارث نویں نظام اور فرسٹ ڈیموکریٹک نظام کے دست مبارک سے کیا گیا ۔انیتا اڈوانی نے راجیش کھنہ کی حیات و خدمات پر پر تحریر کی ۔کتاب رجیش کھنہ کی حیات کے اس مشکل دور کا بھی ذکر ہے گیا ہے جب راجیش کھنہ کے اپنوں نے ان کے سائے سے پرہیز کر لیا تھا ۔انتیس دسمبر راجیش کھنہ کا یوم پیدائش ہے ۔اس مناسبت سے اس اس کتاب کا اجراء انتیس دسمبر کو کیا گیا ہے ۔کتاب کی رونمائی کے موقع پر ممتاز ادیب ڈاکٹر مہتاب عالم بطور اسپشل گیسٹ ،منصف ٹی وی کے سی ای او اور ایڈیٹر ان چیف حبیب نصیر اور منصف ٹی وی حیدر آباد کے ذمہ دار ڈاکٹر محمد صدیق علی کی موجودگی نے پروگرام کے وقار میں اضافہ کیا ۔
انیتا اڈوانی کی کتاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہائی نیس رونق یار نے وقت کی ضرورت قرار دیا جبک انیتا اڈوانی نے کتاب لکھنے کی وجوہات اور راجیش کھنہ سے اپنے قریبی مراسم پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ممتاز ادیب، مفکر محقق پروفیسر محمد مسعود احمد نے ہندی فلم ،راجیش کھنہ کی 153 فلموں ،فلم فیئر ایوارڈ ،قومی ایوارڈ اور مشہور فلموں حیدر آباد کی آمد کا تفصیل سے ذکر کیا ۔اس موقع پر کیک کاٹ کے راجیش کھنا کی یادوں کو تازہ کیا گیا ۔ممتاز ادیب ڈاکٹر مہتاب عالم انیتا اڈوانی کی فلم سازش ،داسی آؤ پیار کریں گے حوالے سے ان کی کتاب کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب صرف راجیش کھنہ کی حیات و خدمات پر روشنی ہی نہیں ڈالتی بلکہ اس پہلو پر بھی روشنی ڈالتی ہے جب راجیش کھنہ تنہائی میں تھے اور اس وقت انیتا اڈوانی نے خدمتِ کا فریضہ انجام دیا تھا ۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عارف معین نے بحسن وخوبی انجام دیا اور اپنی نظامت کے منفرد انداز سے پروگرام کے وقار میں اضافہ کیا ۔