انکت اور کلدیپ نے کیرالہ کو 243 رنز پرسمیٹا

0
14

الپوزا، 7 جنوری (یو این آئی) انکت راجپوت (64 رن پر 5 وکٹ) اور کلدیپ یادو (3 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت اتر پردیش نے رنجی ٹرافی گروپ بی مقابلے کے تیسرے دن اتوار کو میزبان کیرالہ کو 243 رنز پر ڈھیر کردیا۔ پہلی اننگ میں کیرالہ کے 59 رنز سے پیچھے رہنے کے بعد اتر پردیش نے دوسری اننگ میں ایک وکٹ پر 147 رنز بنالئے اور اس کی برتری 206 رنوں کی ہوگئی ہے۔کل کے چھ وکٹ پر 220 کے بعد ریاس گوپال36 رنز اور جلج سکسینہ چھ رنزسے آگے اننگ کو بڑھانے کی کوشش کی۔ لیکن صبح کے سیشن میں ہی راجپوت نے گوپال کو کل کے 36 رنز کے اسکور پر ہی پویلین بھیج دیا۔ ٹیم کے اسکور میں ایک رن کا اضافہ کرنے کے بعد سکسینہ بھی راجپوت کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد راجپوت نے بیسل تمپی کو دو رنز پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ ویاشک چندرن پانچ رنز کو راجپوت نے بولڈ آؤٹ کرکے کیرالہ کی اننگ کو 243 رنز پر سمیٹ دیا۔آج اس کے بعد بلے بازی کرنے اتری اتر پردیش کی جانب سے آرین جویال نے ناقابل شکست 66 رنز بنالئے ہیں اور پریئم گرگ بھی 27 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔ اتر پردیش کی جانب سے دوسری اننگ میں سمرتھ سنگھ 43 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک اتر پردیش نے ایک وکٹ پر 147 رنز بنا لیے ہیں اور اس کی مجموعی برتری 206 رن کی ہوگئی ہے۔اس سے قبل کیرالہ میں سناتن دھرم کالج گراؤنڈ میں اتر پردیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 302 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد کیرالہ اپنی پہلی اننگ میں 243 رنز پر سمٹ گئی۔اتر پردیش کے انکت راجپوت اور کلدیپ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ یش دیال اور سوربھ کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔