شارجہ، 04 نومبر (یو این آئی) یودھجیت گوہا (تین وکٹ)، چیتن شرما اور ہاردک راج (دو دو وکٹ) کی مہلک گیند بازی کے بعد ویبھو سوریاونشی (ناٹ آؤٹ 76) اور آیوش مہاترے (67) کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت ہندستان نے بدھ کو انڈر 19 ایشیا کپ کے 12ویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 10 وکٹ سے شکست دی گئی۔ 138 رن کے ہدف کے تعاقب میں ہندستانی اوپننگ جوڑی ویبھو سوریاونشی اور آیوش مہاترے نے طوفانی بلے بازی کی اور صرف 16.1 اووروں میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 143 رن بنا کر 10 وکٹ سے میچ جیت لیا۔ ویبھو سوریاونشی نے 46 گیندوں میں تین چوکے اور چھ چھکے لگا کر ناٹ آوٹ (76) رن بنائے اور آیوش مہاترے نے 51 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آوٹ 67 رن بنائے۔ اس سے قبل آج متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والے یو اے ای کا آغاز اچھا نہ رہا اور 17 کے اسکور پر اس کی دو وکٹ گر گئیں۔ آریان سکسینہ (نو) اور یاین رائے (صفر) آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 15ویں اوور میں ہاردک راج نے ایتھن ڈیسوزا (17) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اکشت رائے (26)، محمد ریان (35) اور ادیش سوری (16) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستانی گیندبازی اٹیک کے سامنے یو اے ای کے سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے اور یو اے ای کی پوری ٹیم 44 اووروں میں 137 رن پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کی جانب سے یودھجیت گوہا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ چیتن شرما اور ہاردک راج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کے پی کارتیکیا اور آیوش مہاترے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔