بھوپال:13ستمبر:اودیتاورمانے ندھی سنگھ کو 12-21، 18-21 سے اورپریا اگروال نے ردھی پالیوال کو 15-21، 19-21سے ہراکرتاتیاٹوپے اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی 29ویں ریلائنس ٹرافی انٹرپریس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ویمنس کٹیگری کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ جبکہ مردوں کی کٹیگری میں سنجوسوریہ ونشی، شبھیندپرتاپ، اشون سولنکی، نیرج ملن، ایشور سنگھ اور ایم ایم خان نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ کاافتتاح مدھیہ پردیش کے وزیرکھیل وشواس سارنگ نے کیا، اس دوران ریلائنس کے ڈی جی ایم انوپم جین ، اسپورٹس ڈائریکٹر روی کمار گپتا بھوپال اسپورٹس جنرلسٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست مرگیندرسنگھ ،جوائنٹ ڈائریکٹر بالوسنگھ یادو، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ی حمیداللہ خان (مامو)، بی ڈی سی اے کے نائب صدر ڈاکٹرسشیل سنگھ ٹھاکر وغیرہ موجود تھے۔