بھوپال۔2 مارچ (شہری نمائندہ) کتابی معلومات سے آگے بڑھ کر علمی معلوماتی کھیلوں سے جوڑے رکھنے کےلئے کی گئی تقریب ”اننیا “ہفتہ کو اپنے پیچھے بہت سی خوبصورت یادیں چھوڑ کر وداع ہوگئی۔ ایم ایل بی کالج میں منعقدہ اس پرجوش ایونٹ میں درجنوں مقابلے منعقد کیے گئے، جس میں طلباءکی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے حصہ لی کر شاندار پرزینٹیشن پیش کی ۔پر وقار تقریب اننیا 2024 کا آغاز 29 فروری کو گورنمنٹ مہارانی لکشمی بائی گرلز کالج میں ہوا۔ جس کا اختتام ہفتہ کو پرکشش پروگراموں کے ساتھ ہوا۔ اس تین روزہ پروگرام میں کئی دلچسپ، معلوماتی، تفریحی اور پیغامی پروگرام پیش کیے گئے۔
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مکیش دیکشت نے بتایا کہ سالانہ تقریب کا نام اننیا رکھا گیا۔ 29 فروری سے شروع ہونے والی یہ تقریب 3 مارچ تک جاری رہی۔ جس میں کئی مقابلے ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران مہندی، کلش سجاوٹ، پھولوں کی ترتیب، رنگولی، سولو ڈانس، غیر معمولی تقریر، مباحثہ،سولو گانا، گروپ گانا، ہیئر ڈریسنگ، گروپ ڈانس، روایتی ملبوسات، انتاکشری، بیت بازی ،قوالی، سروگونی اننیا جیسے کئی پروگرام منعقد کیے گئے۔ ڈاکٹر دیکشٹ نے کہا کہ تقریب کے اختتام پر مختلف مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ مقابلی میں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔