بھوپال، 20 جنوری: وزیرشہری ترقیات اور رہائشات کیلاش وجے ورگیہ نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ اندور بائی پاس پر ٹرافک کے دبائو کو کم کرنے کیلئے فور لین سروس روڈ بنانے کی اسکیم تیار کی جائے۔ انہوںنے شہر کے بی آر ٹی ایس روڈ، جہاں چوڑائی زیادہ ہے ، انہیں کم کرنے کے سلسلہ میں ہدایت بھی دی ۔ وزیر شہری ترقیات جمعہ کو اندور میں نگرنگم سمیت مختلف محکمات کے افسران کی میٹنگ کو خطاب کر رہے تھے۔
میٹنگ میں اندور شہر میں آبنوشی بندوبست کا بھی جائزہ لیاگیا۔ وزیرشہری ترقیا ت نے ہدایت دی کہ شہر کو نرمدا ندی کے توسط سے مناسب پانی مل رہاہے۔ سپلائی بندوبست میں کمی ہونے کے سبب شہر میں پانی کی سپلائی شہریوں کی مانگ کے مطابق نہیں ہو پارہی ہے ۔ اس میں سدھار کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے فلٹر اسٹیشن بناکر آبی سپلائی کے بندوبست کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوںنے اندور ایئرپورٹ روڈ تک ایلیویٹیڈ روڈ تعمیر کے تکنیکی سروے اور متاثرین کے نقل مکانی کیلئے جلد کام کرنے کو کہا۔ وزیر وجے ورگیہ نے اندور کے ماسٹر پلان کے سبھی روڈ تعمیر کے سلسلہ میںکارروائی کرنے کی ہدایت افسران کو دی۔
میٹنگ میں اندور میں کھیولو انڈیا کے تحت کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے انٹریگریٹیڈ اسپورٹس کامپلیکس بنانے کے سلسلہ میں پرزنٹیشن دیاگیا ۔ وزیر شہری ترقیات نے اس اسکیم پر مقامی عوامی نمائندوں سے بات چیت کرکے مشورہ لینے کی ہدایت افسران کو دی۔ میٹنگ میں ولبھ نگر مارکیٹ پر دوبارہ ترقیاتی کام ، سولر سٹی اندور اور جلود میں60میگاواٹ صلاحیت کے شمسی توانائی پلانٹ کے قیام اور ٹینڈر وغیرہ پر بات چیت کی گئی۔ میٹنگ میں شہر میں صفائی مہم کو مزید موثر بنانے کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ میٹنگ میں میئر پشیا متر بھارگو اور عوامی نمائندے موجودتھے۔