نئی دہلی، 24 فروری (یو این آئی) دہلی یونیورسٹی کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کی خواتین کی ہینڈ بال ٹیم نے جیسس اینڈ میری کالج کو شکست دے کر انٹر کالج چیمپئن شپ 2024-25 جیت لیا۔جانکی دیوی میموریل کالج میں منعقدہ ہینڈ بال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز فائنل میچ میں اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز نے جیسس اینڈ میری کالج کو 15-8 کے اسکور سے شکست دی۔کپتان اکانشا کی قیادت میں اندرا گاندھی کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی مہارت، ہم آہنگی اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ چیمپئن شپ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن اندرا گاندھی کالج نے فائنل میں غلبہ حاصل کیا اور کورٹ پر اپنی برتری ثابت کی۔