انجری کے باعث میتھیو شارٹ آخری ون ڈےسے باہر
سڈنی، 5 فروری (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے مقابلے میں زخمی ہونے والے آسٹریلیائی بلے باز میتھیو شارٹ سیریز کے آخری میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹیم میں ان کی جگہ میک ڈرماٹ کو بلایا گیا ہے۔شارٹ اتوار کو بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے۔ ہفتہ کو تسمانیہ کے خلاف شیفیلڈ شیلڈ میچ میں کوئنز لینڈ کے لیے ناٹ آؤٹ 146 رن کی شاندار اننگز کھیلنے والے میک ڈرموٹ پیر کو کینبرا میں آسٹریلیائی ٹیم سے جڑیں گے۔آسٹریلیا منگل کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی غیر مفتوح برتری کے ساتھ آسٹریلیا تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کی کوشش کرے گا۔