اناہت سنگھ نے سال کا چھٹا پی ایس اے چیلنجر اسکواش خطاب جیتا

0
3

کوفس ہاربر (آسٹریلیا)، 3 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی اسکواش کھلاڑی اناہت سنگھ نے اتوار کو جاپان کی اکاری مڈوریکاوا کو 3-0 سے شکست دے کرکوسٹا نارتھ کوسٹ اوپن 2024 کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔یہ اناہت کا اس سال کا چھٹا پی ایس اے چیلنجر خطاب ہے۔آج یہاں کھیلے گئے فائنل میچ میں 16 سالہ اناہت سنگھ نے جاپان کی چھٹی سیڈ اکاری مڈوریکوا کو 3-0 (11-6، 11-6، 11-7) سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ہندوستانی اسکواش اسٹار نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنا تسلط برقرار رکھا اور صرف ایک ہی گیم گنوایا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کی ساتویں سیڈ کرسٹی وونگ کو 3-1 (11-5, 7-11, 11-7, 11-9) سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جب کہ دوسرے راؤنڈ اور کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کی بوبو لام اور ہیلن کو ہرایاتھا۔گزشتہ سال ہانگژو ایشین گیمز میں خواتین کی ٹیم اور مکسڈ ڈبلز ایونٹس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی اناہت سنگھ کو ان کی سیڈنگ کی وجہ سے پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی۔ یہ اس سال کا ان کا چھٹا ٹائٹل ہے۔