امریکی نائب صدر کا جنگ بندی کا مطالبہ

0
18

واشنگٹن 4مارچ: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں۔ وہاں کے حالات انتہائی خوفناک اور ہماری انسانیت کے خلاف ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کملا ہیرث نے اسرائیل سے کہا کہ وہ غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کو کم کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرے۔ انہوں نے اس کا ذمہ دار اسرائیل کو بھی ٹھہرایا ہے۔ امریکی بائب صدر نے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ حالات غیر انسانی ہیں اور ہماری انسانیت ہمیں بتاتی ہے کہ ہمیں لوگوں کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت مدد کے لیے آگے آئے اور اس میں تیزی لانے کے لیے مزید کوششیں کرے۔ کملا ہیرس نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور حماس سے کہا کہ بدلے میں تمام مغویوں کو فوری رہا کیا جائے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی چاہتا ہے۔ مذاکرات کی میز پر ہے اور اب حماس کو رضامندی کی ضرورت ہے۔ نائب امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی سرحدیں کھولنی چاہئیں اور امداد کی تقسیم پر غیر ضروری پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل انسانی امداد فراہم کرنے والے اہلکاروں اور قافلوں کو نشانہ نہ بنائے۔ اسرائیل کو بنیادی خدمات کی بحالی اور نظم و نسق کو بڑھانے کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ خوراک، پانی اور ایندھن ان لوگوں تک پہنچ سکے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔