ہیوسٹن، 24 مئی (یو این آئی) کپتان موناک پٹیل (42)، آرون جونز (35) کی شاندار بلے بازی کے بعد علی خان کی بہترین گیند بازی کی بدولت امریکہ نے د شکیب الحسن کی قیادت والی بنگلہ دیش ٹیم کو وسرے ٹی 20 میچ میں چھ رن سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔جمعرات کی دیر رات کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکہ کے کپتان موناک پٹیل اور اسٹیون ٹیلر کی جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلئ وکٹ کے لیے 44 رن جوڑے۔ اسٹیون 28 گیندوں میں 31 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد آندرے گوس (0) پر پویلین لوٹ گئے۔ ایرون جونز 35، کورے اینڈرسن 11، ہرمیت سنگھ صفر، کپتان موناک پٹیل نے 38 گیندوں پر سب سے زیادہ رنز (42) بنائے۔ نتیش کمار سات رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے اور شیڈلے سات رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام، مستفیض الرحمان اور رشاد حسین نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم کا آغاز خراب رہا اور وہ پہلے ہی اوور میں سومیا سرکار (0) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد تنجید حسن (19) پانچویں اوور میں 19 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان نظم حسین شانتو نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے۔ توحید ہردوئے (25)، شکیب الحسن (30) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کے چھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ نظم الحسن شانتو 3، توحید حیدر 25، شکیب الحسن 30، محمود اللہ تین، ذاکر علی چار، رشاد حسین نو، تنظیم حسن شکیب صفر، شرف الاسلام ایک اور مستفیض الرحمان (ناٹ آؤٹ) نے ایک رن بنایا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 138 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ علی خان امریکہ کی مسلسل دوسری جیت میں چمکے؛ انہوں نے تین بنگلہ دیشی بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ علی نے پہلے شکیب الحسن کو 18ویں اوور میں اور تنظیم حسن شیخ کو اسی اوور کی تیسری گیند پر پویلین بھیجا۔
اس کے بعد انہوں نے 20ویں اوور میں رشاد حسین کا وکٹ حاصل کیا۔ انہوں نے 3.3 اوورز میں صرف 2 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ امریکہ کی جانب سے علی خان نے تین وکٹ حاصل کئے۔ شیڈلے وان شالک وِک اور سوربھ نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ جسدیپ سنگھ اور کوری اینڈرسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل امریکہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل بنگلہ دیش کی ناکافی تیاری سامنے آگئی ہے۔