بھوپال، 22 فروری (رپورٹر) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات (2024) کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، ایسے میں انتخابات سے پہلے بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کے دورے شروع ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مدھیہ پردیش آ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 25 فروری کو مدھیہ پردیش ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں۔ وہ یہاں گوالیار، کھجوراہو اور بھوپال میں منعقدہ پارٹی میٹنگوں میں شرکت کریں گے اور لوک سبھا انتخابات کے لیے کارکنوں کی رہنمائی کریں گے۔ یہ جانکاری بی جے پی کے ریاستی میڈیا انچارج آشیش اگروال نے جمعرات کو دی۔