نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) سعودی اسمیش میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد اعتماد سے پرجوش ہندوستان کی تجربہ کار ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا نے کہا کہ وہ پیرس اولمپکس 2024 سے افسوس کے ساتھ واپس نہیں لوٹنا چاہتی ہیں۔ منیکا نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’میں نے سعودی اسمیش میں جس طرح سے کارکردگی پیش کی اور ہر گیند کے لیے جدوجہد کی ، اس سے میں واقعی پرجوش ہوں۔‘‘ مجھے واقعی مقابلہ کرنے کے اپنے جذبہ صبر اور اعتماد سے خوشی ہے ۔ اولمپکس کو دیکھ کر، یہ ٹورنامنٹ واقعی مجھے حوصلہ دے گا۔ لیکن میں مزید کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ملک کے لیے تمغے جیتنے کے لیے ہر اولمپکس میں حصہ لیا ہے اور اس سال بھی ایسا ہی ہوگا۔ میں محنت کروں گی۔ میں اس بار اپنا بہترین دے رہی ہوں اور افسوس کے ساتھ واپس نہیں آنا چاہتی ہوں۔ میں اپنے ملک اور ان لوگوں کے لیے اپنی 100 فیصد کوشش کرنا چاہتی ہوں جو میراحوصلہ بڑھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے اپنی غلطیوں پر کام کرنا ہے اور میں محنت جاری رکھوں گی۔ میرے پاس اگلے ڈیڑھ ماہ کے لیے کچھ چیلنجنگ سیشن ہیں اور میں سعودیہ کے مقابلے پیرس میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہوں۔ اپنے کھیل کے تکنیکی پہلوؤں پر، منیکا نے کہا، میں حال ہی میں اپنے کوچ امن بلگو کے ساتھ اپنے فور ہینڈ پر کافی کام کر رہی ہوں۔ میں اپنے کھیل میں نئے پہلوؤں کو نہیں لانا چاہتی، بلکہ میں اسے مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہوں۔