بھوپال:18؍فروری:قومی خدمتگار بھوپال حاجی محمد عمران ہارون بھوپال نے کہا کہ اس رمضان جھگی بستیوں کے بچوں کے تعلیمی پروجیکٹ اور ضرورت مند بے روزگار کو روزگار سے لگانے میں قوم ایک اہم کردار نبھا سکتی ہے جس کی تحریک رمضان سے قبل شروع کر دی گئی ہے اور ایسے بے روزگاروں کو روزگار سے جوڑا جا رہا ہے جو رمضان کے ماہ مبارک میں رمضان سے متعلق روزگار کر اپنے ذریعہ معاش کو مضبوط کر سکیں یہ کوششیں رمضان سے قبل اس لیے کی جا رہی ہیں کہ ایک بڑی تعداد مالداروں کی اس ماہ مبارک میں ہر قسم کے روزگار کر خوب امدانی کما لیتے ہیں پر جن کے پاس روزگار کرنے کا ذریعہ نہیں ہے وہ اس ماہ مبارک میں بھی خود کے روزگار سے محروم ہوتے ہیں قومی خدمت گار حاجی محمد عمران نے اس کار خیر کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے رمضان سے قبل ایسے بے روزگاروں کو روزگار سے جوڑنے کی مہم شروع کی ہے جن کو رمضان سے متعلق روزگار سے جوڑا جا رہا ہے تاکہ وہ بھی ذہنی سکون حاصل کر کے اس ماہ مبارک میں اپنی عبادت کو جاری رکھیں اور روزگار بھی ہوتا رہے عبادت میں بھی خلل نہ پڑے رمضان سےقبل ان کو روزگار سے جوڑنے کا مقصد یہ ہے کہ اس ماہ مبارک انے سے پہلے ہر صاحب حیثیت اپنے روزگار اور عبادت کی تیاریاں رمضان سے قبل کرنا شروع کر دیتا ہے پر جن کے پاس مالی اسباب نہیں ہیں ادھے سے زیادہ رمضان کہ دن صرف انتظامات کرنے کی کشمکش میں ہی گزار دیتے ہیں ایسے ضرورت مندوں کو خود کفیل بنانے کی کوشش ہے دوسری جانب ایک منفرد اور انسان دوست اقدام ہے جس کا مقصد جھگیوں میں رہنے والے غریب بچوں کو معیاری دینی اور دنیاوی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ یہ بچے وسائل کی کمی، غربت، اور بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں، لیکن یہ مہم ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ایک کوشش ہے۔ جو اس رمضان اپ کے تعاون سے پوری کی جا سکتی ہے۔