بھوپال:یکم فروری:دیہی علاقوں میں تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاست میں اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ سال منتخب طلبہ میں 2 لاکھ 50 ہزار سائیکلیں مفت تقسیم کی ہیں۔ دیہی علاقوں کے منتخب طالب علموں کو سائیکلیں تقسیم کی گئی ہیں جن کے گاؤں میں ایک سرکاری ہائی ا سکول نہیں چل رہا ہے۔اس اسکیم کا فائدہ ان طلباء کو کلاس 6 یا 9 میں داخلہ لینے پر صرف ایک بار دیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کا فائدہ ان لڑکیوں کو بھی دیا جا رہا ہے جو گرلز ہاسٹل میں پڑھتی ہیں اور انہیں ہاسٹل سے 2 کلومیٹر یا اس سے زیادہ کی دوری پر واقع سرکاری اسکول میں پڑھنا پڑتا ہے۔
اساتذہ کو فارغ نہ کرنے کی ہدایت:
محکمہ ا سکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جن اساتذہ کے تبادلے دسمبر-2023 اور جنوری-2024 میں ریاست کے سی ایم رائز اسکولوں سے آن لائن جاری کیے گئے ہیں، انہیں فارغ نہ کیا جائے۔ یہ فیصلہ بورڈ کے امتحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اب ان اساتذہ کو 15 اپریل 2024 کے بعد ہی فارغ کیا جا سکتا ہے۔