بھوپال:17جنوری:اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ جنریشن بورڈ کے درمیان 18 جنوری کو دوپہر 12 بجے مدھیہ پردیش کے 12 قبائلی اکثریتی اضلاع میں سرکاری آئی ٹی آئی اور پولی ٹیکنک کالجوں کے ذریعے لڑکیوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی اور سافٹ سکلز سے متعلق مضامین کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ڈویزنل میٹنگ ہوگی۔ آئی ٹی آئی گووند پورہ میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے جائیں گے۔ اس مفاہمت نامے پر وزیر مملکت مہارت ترقی اور روزگار (آزادانہ چارج)مسٹر گوتم ٹیٹوال اور مدھیہ پردیش اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ جنریشن بورڈ کے چیئرمین شیلیندر شرما کی موجودگی میں دستخط کیے جائیں گے۔مسٹرٹیٹوال یوم یوتھ اور مکر ساکرانتی پر آئی ٹی آئی میں منعقدہ مختلف مقابلوں کے فاتحین میں انعامات تقسیم کریں گے۔ اس کے علاوہ 15 جنوری کو ڈویزنل آئی ٹی آئی، بھوپال میں منعقد ہونے والے روزگار میلے میں منتخب ہونے والے کچھ امیدواروں کو آفر لیٹر بھی دیے جائیں گے۔