برج ٹاؤن، 7 جون (یو این آئی) بریڈ وہیل کے تین وکٹ، مائیکل لیسک کی آل راؤنڈ کارکردگی اور کپتان رچی بیرنگٹن کی ن 47 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت اسکاٹ لینڈ نے ٹی -20 ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں نمیبیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نمیبیا کا آغاز خراب رہا اور اس نے ایک مرحلے پر 37 رن پر تین گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نے 31 گیندوں پر (52) نصف سنچری والی اننگز کھیلی۔ یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 10ویں نصف سنچری تھی۔ زین گرین (28)، نکولس ڈیولن (20)، ڈیوڈ ویزا (14)، یان فرائی لنک (12) اور جے جے اسمٹ (11) کی شراکت داری سے ہندوستان نے 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈ وہیل نے چار اوورز میں 33 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ بریڈلی کری نے دو وکٹ لئے جبکہ کرس سول، کرس گریوز اور مائیکل لیسک نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔156 رن کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے ایک وقت میں 73 کے اسکور تک اپنے چار وکٹ دیئے تھے۔ جارج منسی (7)، مائیکل جونز (26)، برینڈن میک ملن (19) اور میتھیو کراس (3) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان رچرڈ بیرنگٹن نے 35 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ وہیں مائیکل لیسک نے طوفانی انداز میں 17 گیندوں پر چار چھکے لگا کر 35 رنز بنائے۔ کرس گریوز چار رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
اسکاٹ لینڈ نے 18.3 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 157 رنز بنا کر پانچ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ مائیکل لیسک کو ان کے بہترین کھیل پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔نمیبیا کی جانب سے گیرہارڈ ایراسمس نے دو وکٹ حاصل کئے۔ برنارڈ شولٹز، ٹینگینی لونگامینی اور روبن ٹرمپ مین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔