اسرائیلی حملوں سے ایران میں ہوا ”محدود نقصان“ اب اسرائیل کودیاجائیگامنہ توڑ جواب، ایرانی حکام کااعلان

0
3

اےران۔26 اکتوبر (اےجنسی )ایران کی فوج نے سنیچر کی صبح کہا کہ اسرائیل نے اس کے الام، خوزستان اور تہران صوبوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیےجس سے “محدود نقصان” ہوا۔ ایرانی مسلح افواج کا یہ بیان سرکاری ٹیلی ویڑن چینل پر پڑھا گیا تاہم اس دوران حملوں میں ہونے والے نقصان سے متعلق کوئی تصویر نہیں دکھائی گئی۔ ایران کی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے حملوں سے ہونے والے نقصان کو محدود کیا گیا، حالانکہ اس نے کوئی اضافی ثبوت فراہم نہیں کیے۔ اسرائیل نے کہا کہ اس نے یہ حملے ملک میں میزائل بنانے والے پلانٹس اور دیگر مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے کیے ہیں۔وہیں ایران کی تسنیم خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران اسرائیلی حملے کا جوابی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایجنسی نے ایرانی فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کو کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب ملے گا۔یادر ہے کہ اسرائیل نےسنیچر (26 اکتوبر) کی صبح سویرے ایران میں فوجی اڈوں پر فضائی حملے کئے۔ اب ایران نے بھی جوابی حملوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کے فوراً بعد ایرانی حکام نے کہا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد دونوں دشمن ممالک کے درمیان براہ راست فوجی حملے بند کیے جائیں اور امریکہ نے تہران کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہ کرے۔خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایک ایرانی اہلکار نے ان حملوں کے حوالے سے کہا کہ ”اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کو اس حملے کا جواب دینا پڑے گا، انہیں اس سے نقصان بھی اٹھانا پڑے گا، ایران نے اس سے قبل بھی اسرائیل کو خبردار کیا تھا۔ اگر ان کے ملک کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو وہ جواب دیں گے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ حملہ فوجی اہداف پر کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “7 اکتوبر سے ایران اور اس کے اتحادی مسلسل سات مختلف محاذوں سے اسرائیل پر حملے کر رہے ہیں جن میں ایرانی سرزمین سے براہ راست حملے بھی شامل ہیں۔ ہر آزاد ملک کی طرح اسرائیل کو بھی اس کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔”اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف اس کی فوجی کارروائی اب مکمل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے سنیچر کی صبح کہا کہ ہم نے ایران کے اندر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد اسرائیل کو لاحق خطرے کو ختم کرنا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنا مشن مکمل کر لیا ہے اور تمام طیارے واپس آ گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اگر ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو اسرائیلی فوج بھی بھرپور جواب دے گی۔ایرانی دارالحکومت تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ آوازیں شہر کے آس پاس کے فضائی دفاعی نظام سے آئی ہوں گی۔وہیں شام کے سرکاری میڈیا نے بھی اطلاع دی ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے وہاں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایران نے اسرائیل پر دو بار بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں، جو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔