بھوپال 8جنوری (پریس نوٹ)۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت، بھوپال کے ذریعے اردو کی بہترین کتابوں پر کل ہند اور صوبائی اعزازات دیے جانے کے لئے یکم جنوری، 2023 سے 31؍دسمبر، 2023 کی مدت میں اشاعت پذیر کتابیں مندرجہ ذیل طور پر مطلوب ہیں:
کل ہند اعزازات (51,000/-روپے)
میر تقی میر اعزاز (اردو شاعری)، حکیم قمرالحسن اعزاز (اردو صحافت، تحقیق و تنقید)، حامد سعید خاں اعزاز (ناول، افسانہ، افسانچہ)، شاداں اندوری اعزاز (مضامین، ترجمہ نگاری)، جوہر قریشی اعزاز (طنز و مزاح)، ابراہیم یوسف اعزاز (ڈرامہ، داستان)
صوبائی اعزازات (31,000/- روپئے)
سراج میر خاں سحر اعزاز (اردو شاعری، باسط بھوپالی اعزاز (ناول، افسانہ اور افسانچہ)، محمد علی تاج اعزاز (خاکہ اور رپورتاژ)، نواب صدیق حسن خاں اعزاز (اردو صحافت، اردو رسالہ، تحقیق و تنقید)، شعری بھوپالی اعزاز (بچوں کا ادب)، کیف بھوپالی اعزاز (اردو استاد)، شمبھو دیال سخن اعزاز (اردو زبان کے ادیبوں/شاعروں کی اردو تخلیق)، شفا گوالیاری اعزاز (صوبے کے ادیب/شاعری کی پہلی تخلیق)، جان نثار اختر اعزاز (رثائی ادب، رثائی، اردو ادب/شاعری کی ایک صنف)، پنا لال نور اعزاز (خود نوشت، یاد داشتیں)، سورج کلا سہائے اعزاز(سفر نامہ)، نواب شاہجہاں بیگم تاجور اعزاز (مضمون اور ترجمہ)، ندا فاضلی اعزاز (اردو نظم، دوہا، رباعی)
یکم جنوری، 2023ء سے 31؍ دسمبر، 2023ء کی مدت میں اشاعت پذیر کتابیں (چار جلدیں) اعزازات کے لئے مورخہ 12 فروری 2024 تک دفتر، مدھیہ پردیش اردو اکادمی، ملا رموزی سنسکرتی بھون، بان گنگا روڈ، بھوپال۔462003پر مل جانی چاہئیں۔ اعزازات کے اصول و ضوابط، مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ویب سائٹ www.mpurduacademy.org.in پر یا اکادمی کے فیسبک پیج Madhya Pradesh Urdu academy Mahakmaaye Saqafat پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اکادمی کا فون نمبر 07552551691 ہے۔