اجمیر، 7 ستمبر (یو این آئی) راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر واسودیو دیونانی نے کہا ہے کہ اپنے پیشے میں مصروف رہنے کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہونے والے ڈاکٹروں کی زندگی میں کھیلوں کا ایک اہم کردار ہے، جس کے ذریعے وہ ‘پر سکونرہ سکتے ہیں۔اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر آڈیٹوریم میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھ روزہ ‘اسپورٹس اسپیکٹرم’ کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر آرام سے رہے گا تو اس کی زندگی میں صحت مند جسم، صحت مند دل اور صحت مند دماغ فعال رہے گا، جس سے وہ ڈاکٹر کی طرح معاشرے کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکے گا۔تقریب کے پہلے دن مسٹردیونانی نے کیرم اور شطرنج کے کھیل کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا اور شطرنج بھی کھیلی۔ اس موقع پر اسپتال میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر انل سمریا بھی موجود تھے۔اسپورٹس اسپیکٹرم کے تحت یہ کھیل اور ثقافتی پروگرام 12 ستمبر تک جاری رہیں گے۔اس سے قبل ڈاکٹر وندنا نے آج گنیش استھاپنا کے موقع پر رقص کے ساتھ گنیش وندنا پیش کی اور والی بال گراؤنڈ پر شجرکاری بھی کی گئی۔