اب سیاح قبائل کے روایتی پکوان کا ذائقہ بھی چکھیںگے ٹرائبل کیفے ٹیریا قائم کیے جائیں گے،سیاحت کے فروغ سے قبائلیوں کو روزگار ملے گا : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

0
3

بھوپال:26 ؍اکتوبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت قبائلی ثقافت کو فروغ دینے اور مقامی قبائلی برادریوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے مقصد سے مدھیہ پردیش کے اہم سیاحتی مقامات پر قبائلی کیفے ٹیریا قائم کر رہی ہے۔ ریاست کے سیونی ضلع میں پینچ نیشنل پارک کے قریب توریہ گاؤں، بالاگھاٹ ضلع کے کانہا نیشنل پارک کے نزدیک اور دھار ضلع کے مانڈو میں قبائلی کیفے ٹیریا زیر تعمیر ہیں۔ ان کیفے ٹیریاز کے ذریعہ سیاحوں کو علاقائی قبائلی ثقافت، کھان- پان اور دستکاری سے روبرو ہونے کا موقع ملے گا۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف سیاحت کو فروغ دینا ہے بلکہ مقامی قبائلی برادریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔ اس سے قبائلی برادری کے فن اور ثقافت کو قومی سطح پر پہچان ملے گی۔ کیفے ٹیریا میں مقامی قبائلی کھانے، دستکاری اور روایتی سجاوٹ دستیاب ہوں گی، جس سے سیاح ایک منفرد ثقافتی اور خاندانی تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ان کیفے ٹیریاز کے قیام سے مقامی قبائلی برادریوں کو روزگار ملے گا جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ یقیناً سیاحتی صنعت میں بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔محکمہ قبائلی امور کے تحت ونیا سنستھان کے ذریعہ اس کیلئے باقائدہ تجویز تیار کرکے حکومت کو بھیجی گئی تھی۔ حکومت سے 5 ٹرائبل کیفے ٹیریاز کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ ٹرائنل کیفے ٹیریامدھیہ پردیش ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (MPT) کے ذریعہ چلائے جائیںگے۔ اس کے لیے قبائلی طبقے کے سیلف ہیلپ گروپس کو جوڑا جائے گا۔ یہ گروپ علاقائی قبائل کے روایتی پکوان تیار کریں گے اور اس کیفے ٹیریا کے ذریعہ فروخت کریں گے۔ قبائلی کیفے ٹیریا میں قبائل کے غذائیت سے بھرپور کھانے، کودو کٹکی، جوار باجرہ، مکا-مہوا، چار- اچار وغیرہ سے تیار کردہ پکوان، مٹھائیاں، حلوہ وغیرہ تیار کرکے سیاحوں کو فروخت کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ قبائلی دستکاری، پینٹنگز، کھلونے، بانس کی مصنوعات وغیرہ بھی فروخت کی جائیں گی۔ اس سے قبائلی برادری کو معاش کے نئے ذرائع میسر ہوں گے اور اضافی آمدنی بھی ہوگی۔
پہلے مرحلے میں ریاست کے 3 اضلاع میں ٹرائبل کیفے ٹیریا کے قائم کیلئے جگہ (زمین) کا انتخاب کرکے کام شروع کیا گیا ہے۔ ٹرائبل کیفے ٹیریا کا ڈیزائن بھی پاس کر دیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں چھتر پور سمیت دیگر اضلاع میں بھی اسی طرح کے ٹرائبل کیفے ٹیریا کھولے جائیں گے۔آئین کے آرٹیکل 275 کے تحت، ٹرائبل ایریا ایڈمنسٹریشن کے تحت ترقیاتی اسکیموں کو نافذ کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے صدفیصد رقم بطور گرانٹ دی جاتی ہے۔ یہ رقم قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ ریاستی حکومتوں کو مختص کی جاتی ہے۔ ٹرائبل ایریا ایڈمنسٹریشن کے تحت قبائلی کیفے ٹیریا کے لیے ترقیاتی فنڈز بھی موصول ہو چکے ہیں۔ یہ قبائلی کیفے ٹیریا ایم پی ٹی کے ذریعہ ونیا سنستھان کے ذریعہ قبائلی امور کے محکمے کی مکمل ملکیت میں چلائے جائیں گے۔ ایم پی ٹی ٹرائبل کیفے ٹیریا کے لیے قبائلی زمرے کے سیلف ہیلپ گروپس کو مناسب تربیت اور تکنیکی رہنمائی بھی فراہم کرے گا۔ حکومت قبائلی فن و ثقافت کے فروغ اور روایتی قبائلی کھانوں اور پکوانوں سمیت مصنوعات کی فروخت کے لیے قائم کیے جانے والے قبائلی کیفے ٹیریا کے ذریعے قبائل کی معاشی خود انحصاری کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔