بھوپال۔یکم مارچ(پریس ریلیز) سنگیت میرا جیون ویلفیئر سوسائٹی کے مایا پنوار ایونٹس گروپ نے حال ہی میں ہندی بھون آڈیٹوریم میں آٹھواں سنگیت میرا جیون” پروگرام منعقد کیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی سینئر صحافی ایم پی ویاس، سورو شنکرا میوزیکل گروپ کے ڈائرکٹر سریش گرگ، ویاس میوزیکل گروپ کے ڈائرکٹر سنجے ویاس، آل انڈیا برہمن سماج کی کنوینر نویدیتا دیدی، ایڈوکیٹ راجندر جاٹ، مہمان خصوصی رام راجا ٹیلی کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر راجیو شرما، اوم نیوزکے ہیڈ للت مہیشوری اور مہمان خصوصی موتی لال کاپروگرام کے آغاز میں آرگنائزر اور سوسائٹی کی صدر مایا پنوار، سکریٹری چیتنیا پنوار، خزانچی ناصر خان، ڈپٹی سکریٹری مسرور خان، شکیل، رمیش سنگھ، ہرمیت سنگھ، روہت یوگی کو پھول اور گلدستہ پیش کرکے استقبال و اعزاز کیا۔گلوکار قیوم علی، اسلم، محمود، ارچنا شرما، ششی لتا، رتنا نائر، لیئق بھائی، حسین خان، مجاہد، اسرار، ریاض، عواض، اویس، طالب، نفیس، زبیر خان، وویک ناگروکر، کے کے کشواہا، افضل خان، روپ بسنت، ملن آرٹسٹ، سینئر صحافی شیو نارائن مینا، شانتی، بھگوان داس، انیل نارویر “بھاؤ”، سچن کمار، صدیق خان، پون راجک، شوبھا لہریا، سریش تنوانی، سی کے جیٹھیا نے خوبصورت آواز میں فلمی نغمے گا کر سماں باندھ دیا۔