حیدرآباد 14اپریل:آندھرا پردیش کے وزیر اعلی اور وائی ایس آر سی پی کے سربراہ جگن موہن ریڈی کل یعنی 13 اپریل کی رات پتھر بازی میں زخمی ہوگئے۔ جگن موہن ریڈی پر یہ حملہ اجیت سنگھ نگر میں ہوا۔ روڈ شو کے دوران پتھراؤ میں سی ایم ریڈی کے ماتھے پر زخم آیا۔ وجئے واڑہ کے سنگھ نگر میں بس کے سفر کے دوران ایک نامعلوم شخص نے سی ایم جگن موہن ریڈی پر پتھر پھینکا۔ جگن کی بائیں آنکھ کے اوپر اس کی بھوں پر معمولی چوٹ آئی۔ اس دوران ڈاکٹروں نے بس کے اندر ہی ان کا علاج کیا اور اس کے بعد انہوں نےمہم دوبارہ شروع کر دی گئی۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ ہفتہ کو اپنی میمنتھا سدھم (جس کا مطلب ہے ‘ہم تیار ہیں) کے تحت بس میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ اس دوران پھینکا گیا پتھر وزیر اعلیٰ کی بائیں بھوں پر لگا اور ان کی آنکھ بال بال بچ گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زخم کی جگہ پر دو ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پتھر قریبی اسکول سے پھینکا گیا۔ وائی ایس آر سی پی کے ایک رکن نے الزام لگایا کہ یہ حملہ ٹی ڈی پی اتحاد کی سازش ہو سکتی ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائی ٹی ڈی پی سربراہ اور سابقوزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کی گھبراہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔