بینا۔5؍ مارچ (پریس ریلیز) ڈاکٹر شکور منصوری نے اپنی پریس ریلیز میںبتایا کہ 3 مارچ کو آل منصوری سماج سوسائٹی کے زیر اہتمام بینا کے کوہ نور انجورہ ہال میں مسلم نوجوان لڑکے،لڑکیوں کی تعارفی کانفرنس منعقد ہوئی۔ تقریب تقریباً 200 نوجوان لڑکے لڑکیوں کے بایو ڈاٹا آئے۔ اس تقریب میں بھوپال سے زاہد منصوری کے ساتھ منصوری سماج کے سرپرست، مہمان خصوصی، آل انڈیا قومی تنظیم کے ریاستی صدر منور کوثر ، بینا ایم ایل اے، محترمہ نرملا سپرے ، مسلم سماج ایک آوازصدر شکیل احمد، راشٹرا شکتی فاؤنڈیشن کے ضلع صدر پروفیسر شارق خان،رنگریز ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کے سکریٹری عبدالجبار خان، میونسپل کارپوریشن لیڈر آف اپوزیشن عتیق منصوری، کونسلر آل منصوری سماج سوسائٹی، مدھیہ پردیش کے اسٹیٹ آفیسر اور تمام دوست احباب نے شرکت کی۔
بینا کمیٹی نے بڑی محنت کے ساتھ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔بینا ایم ایل اے نے اپنی تقریر میں اس کامیاب تقریب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ منصوری برادری کو آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پورے مسلم سماج کوآگے بڑھنے کے لیے تعلیم سے جڑنا ہو گا تاکہ آپ بھی اور ملک بھی ترقی کر سکے۔تقریب میں کئی اضلاع سے لوگ موجود تھے اور آخر میں صفی احمد منصوری نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ وسیم منصوری نے کانفرنس میںشریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔