رائے پور:24؍فروری: مرحوم اکبر کامریڈ اور مرحومہ سلما سروش کامریڈ کے فرزندان اور دختر گزشتہ دس سالوں سے والدین کی یاد میں ہر سال رائےپور چھتیس گڑھ میں آل انڈیا مشاعرہ منعقد کروا رہے ہیں ۔ اسی کڑی میں اس سال بھی باویس فروری کی شب میں آل انڈیا مشاعرہ منعقد کیا گیا ۔ مشاعرے کی ابتدا سے پہلے چھتیس گڑھ کے معروف شاعر شفیق رائےپوری کی تصنیف چھتیس گڑھ کے اردو مصنفین و شعراء کا عالی شان اجراء کیا گیا ۔ اجراء کی رسم دھلی کے شاعر اشہر اقبال اور ملک کے معروف ادیب ڈاکر رونق جمال کے دست مبارک سے عمل میں آیا ۔ اجراء کے بعد ڈاکٹر رونق جمال نے تصنیف پر تفصیلی مقالہ پڑھا جسے تمام شعرا اور تقریباً تین سو با ذوق سامعین نے بے انتہا سرہا ۔ اجراء کی رسم کی نظامت اکبر کامریڈ صاحب کی صاحب زادی محترمہ شمیم صاحبہ نے خوش اسلوبی سے انجام دیئے ۔ اجراء کی رسم کے فوراً بعد کامٹی ناگپور سے تشریف لائے سہل عالم صاحب اور خورشید عالم صاحب نے شفیق رائے پوری کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا جسے ڈاکٹر رونق جمال نے اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر سنایا ۔ راجند گاؤں کےمعروف شاعر سلام کوثر صاحب نےشفیق صاحب کو شال و گلدستہ پیش کیا ۔
اجراء کی رسم کے فوراً بعد مشاعرے کا آغاز کیا گیا مشاعرے کی نظامت کے فرائض جامعہ اسلامیہ دھلی سے تشریف لائے شاعر پروفیسر ڈاکٹر رحمان مصور نے بخوبی نبھائ ۔ مشاعرے کی صدارت اقبال اشہر صاحب دھلی نے کی ۔ اسماعیل راز مہاراشٹر ، .ڈاکٹر دلاور حسین بمبئی ، رشمی صبا گوالیار ، نگینہ یاسمین لکھنؤ ، تارا اقبال دھلی ، مادھوی شنکر ، جاوید ندیم رائےپور ۔ نے معیاری کلام سنا کر سامعین کو باندھے رکھا اور خوب داد حاصل کی ۔ مشاعرہ کامیابی کے ساتھ رات بارہ بجے اختتام پذیر ہوا ۔ اکبر کامریڈ کے فرزند ریاض امبر نے شعراء ، مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا ۔مشاعرے کے بعد شعراء اور باہر سے تشریف لائے مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا ۔