بھوپال:15ستمبر:(پریس ریلیز) جشن عیدمیلاد النبی ؐ کے موقع پر روایتی طورپر تہواروں کے اہم موقع کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ تہوار کنوینرآل انڈیا مسلم تہوارکمیٹی کے ذریعہ عارف نگر واقع کمیونٹی ہال میں آج بڑے پیمانے پر عطیۂ خون کاکیمپ منعقد ہوا۔ جس میں سب سے پہلے کمیٹی کے چیئرمین حافظ احمد شاہمیری خرم، نے عطیہ خون سے ورکشاپ کاافتتاح کیا۔ اس کے بعد بڑی تعداد میں خواتین سمیت نوجوانوں نے عطیہ خون کیا۔ اس موقع پر احمدشاہمیری خرم نے بتایا کہ آج مساجد اور خانقاہوں میں قرآن کریم کی تلاوت ،درود پاک کا ورد کااہتمام کیاگیا۔ وہیں کئی غریب بستیوں میں تبرک تقسیم کاپروگرام بھی عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ 16ستمبربروز پیر دوپہر دوبجے آل انڈیا مسلم تہوارکمیٹی کی قیادت میں روایتی طورپر شاندار جلوس عبدالنفیس کی رہنمائی میں منگلوارہ سے نکالا جائے گا۔ جس میں بھوپال کی بڑی شخصیات کے شرکت کاامکان ہے۔ وہیں عید میلاد النبیؐ کاجلوس شہر کے مختلف علاقوں سے ہوکر پورے عالم میںامن وامان کی دعاکےساتھ اختتام پذیر ہوگا۔