آشٹہ :5اپریل:(پریس ریلیز) راجدھانی بھوپال سے ملحقہ ضلع سیہور کے آشٹہ میںعید الفطر کی نماز عیدگاہ اور دیگر مساجد میں وقت مقررہ پر ادا کی جائے۔ جس کے حوالے سے عیدگاہ کمیٹی کے زیراہتمام سابق شہر قاضی و سرپرست فضل باری عارف کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس شہر قاضی حافظ چاند کی موجودگی میں فضل باری عارف کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدگاہ میں نمازساڑھے سات بجے، جامع مسجد قلعہ مسجد جامع پورہ مارکس مسجد شاہجہانی میں پونے آٹھ بجے، مسجد قاضی پورہ مسجد نورانی نیو بس اسٹینڈ مسجد بلال لنگا پورہ میں 8 بجے ادا کی جائے گی۔ شہر قاضی حافظ چاند میاں نے کہا کہ عیدگاہ سمیت دیگر مساجد میں نمازمقررہ قت پر ادا کی جائے گی۔ میٹنگ میں خاص طور پر سابق شہر قاضی فضل باری عارف،شہر قاضی چاند میاں، مفتی لائق، مفتی حمید، مفتی نوید، مفتی اعجاز، مفتی فہیم، مفتی عمر اور عیدگاہ کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی۔