ڈھاکہ، 16 مارچ (یو این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہے۔نگار سلطانہ جوٹی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کی کپتانی کریں گی جبکہ ناہیدہ اختر نائب کپتان کا کردار ادا کریں گی۔ آسٹریلیائی ٹیم 17 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں شرکت کرے گی۔بنگلہ دیش نے خواتین کے ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی میں کبھی آسٹریلیا کو شکست نہیں دی۔
آسٹریلیا خواتین کی موجودہ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں سرفہرست ہے جبکہ بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر ہے۔
بنگلہ دیشی ٹیم: نگار سلطانہ جوتی (کپتان)، ناہیدہ اختر (نائب کپتان)، فرغانہ حق پنکی، مرشدہ خاتون، سوبھانہ مستوری، شورنا اختر، ریتو مونی، رابعہ، سلطانہ خاتون، فہیمہ خاتون، معروفہ اختر، دیشا بسواس، سمیعہ اختر، نشیتا اختر نشی، فرزانہ حق لیزا۔