سڈنی، 24 جنوری (یو این آئی) کرکٹ آسٹریلیا نے آل راؤنڈر مچل مارش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا ہے اور ڈیوڈ وارنر کو ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے۔آسٹریلیا کے باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ مچل اسٹارک اور اسٹیو اسمتھ بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کھلاڑیوں کو آئندہ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر آرام دیا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی اور ایک ہی دورے پر دو ٹیسٹ میچ کھیل سکتے ہیں۔ سلیکٹرز ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ان کے آئی پی ایل کھیلنے کے بارے میں محتاط ہیں۔ اس کے علاوہ گلین میکسویل اور میتھیو ویڈ کو بھی 14 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔سلیکٹرز نے ون ڈے سے آرام کے باوجود جوش ہیزل ووڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔