آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے چیپل- ہیڈلی ٹرافی میں تبدیلیاں کیں

0
20

ویلنگٹن، 19 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ سے کھیلی جانے والی چیپل-ہیڈلی ٹرافی میں تبدیل کر تے ہوئےا س میں ٹی-20 سیریز شامل کر دی گئی ہے۔ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر چیپل ہیڈلی ٹرافی میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب اس ٹورنامنٹ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ اور کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے مشترکہ طور پر تجویز کردہ تبدیلی کو چیپل اور ہیڈلی دونوں نے حمایت کیا ہے۔نیوزی لینڈ کے سابق عظیم سر رچرڈ ہیڈلی نے کہا کہ تبدیلیوں سے مستقبل کی سیریز میں بہتری آئے گی۔ہیڈلی نے کہا، ” مجھے نئے حالات پسند ہیں۔ خاص طور پر بیک ٹو بیک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں۔ اس کا مطلب ہے کہ تمام کھیل متعلقہ رہیں گے۔اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس اور ایرون ہارڈی جیسے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہونے کے بعد 21 فروری کو ہونے والے میچ سے قبل فاسٹ بولر اسپینسر جانسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔لاجسٹک کے مسئلے کی وجہ سے نیوزی لینڈ پہنچنے میں تاخیر کے باوجود ایڈم زمپا کو سیریز کے لیے دستیاب ہونا چاہیے جب کہ میتھیو ویڈ دوسرے اور تیسرے میچ کے لیے آکلینڈ میں ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے۔اسٹوئنس کو ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کمر میں چوٹ لگ گئی تھی، جب کہ ہارڈی پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔