مدرسہ فاطمۃالزہراء للبنات مرغی بازار شاہجہاں آبادکے ناظم و بانی (مولانا) عبدالرحمن ندوی علم کی ترقی و بلندی کے لئے سرگرم عمل ہیں اور انہوں نے عصری علوم (اسکول کی تعلیم ) کے ساتھ دینیات کا مکمل کورس جاری کیا، نیز عالمہ کا کورس بھی مرتب کیا، تاکہ آنے والے وقت میں ادارے سے مایۂ ناز طالبات عالمہ بن کر نکلیں اور علم دین کی خدمت کریں، خاص طور سے ارتداد کے دور میں ہمیں اچھی تعلیم یافتہ عالمہ مربیہ کی ضرورت ہے، جو معاشرہ کی اصلاح کا عظیم کام انجام دے سکے۔ الحمد للّہ دینیات اور عالمہ کا کورس مدرسہ کے ناظم تعلیمات مولانا نعمت اللہ ندوی نے نہایت توجہ اور جاں فشانی کے ساتھ مرتب فرمایاہے، ہم مولانا سے امید کرتے ہیں کہ وہ تعلیمی رہنمائی ہمیشہ کرتے رہیں گے اس مدرسہ کو معیاری تعلیم اور قابل طالبات کی تیاری کا عزم مصمم عبدالرحمن ندوی نے کیا ہے مستقبل میں اس مدرسہ کو عروج و بلندی حاصل ہوگی انشاء اللہ۔
مولانا تصور حسین صاحب فلاحی( ناظم جامعہ اسلامیہ عربیہ پیتھم پور) اندور، مولانا فاروق ندوی( استاذ ادب دارالعلوم تاج المساجد بھوپال )اور وقت کے عالم دین ڈاکٹر مولانا عرفان عالم قاسمی ،نے مولانا نعمت اللہ ندوی کو ناظم تعلیمات کا عہدہ تفویض کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور مبارک باد دی۔