بھوپال، 17 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کی کرائم برانچ پولیس نے شہر کے منگلواڑہ تھانہ علاقے سے چارسٹے بازوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی نقدی اور اکاؤنٹنگ دستاویزات کے ساتھ موبائل فون ضبط کیے ہیں۔ کرائم برانچ پولیس ذرائع کے مطابق مخبر کی اطلاع پر منگلوارا تھانہ علاقہ کے پٹیل نگر میں واقع ایک ہوٹل کے قریب سفید رنگ کی کار میں بیٹھے چار لڑکے سٹے بازی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ان کے پاس سے تقریباً 95 ہزار روپے کی نقدی، سات موبائل فونز اور لاکھوں روپے مالیت کے بیٹنگ اکاؤنٹ بک کے دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں۔








