نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2024 ایڈیشن میں چوکوں اور چھکوں کے معاملے میں اس بار سن رائزرس حیدرآباد کے دو بہترین بلے باز ابھیشیک شرما 42 چھکوں اور ٹریوس ہیڈ 64 چوکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔اگر چھکوں اور چوکوں کی بات کی جائے تو دوسرے نمبر پر وراٹ کوہلی اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ہینرک کلاسن کے نام آتے ہیں۔ اس بار آئی پی ایل میں وراٹ نے 38 چھکے اور 62 چوکے لگائے ہیں۔ وہیں سن رائزرس حیدرآباد کے ہینرک کلاسن نے بھی 38 چھکے لگائے ہیں۔لکھنؤ سپر جائنٹس کے نکولس پورن 36 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے رجت پاٹیدار، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سنیل نارائن اور راجستھان رائلز کے ریان پراگ مشترکہ طور پر 33 -33چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔سن رائزرس حیدرآباد کے ٹریوس ہیڈ 32 چھکوں کے ساتھ پانچویں مقام پر ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے جیک فریزر میک گرا اور چنئی سپر کنگز کے شیوم دوبے 28 چھکوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ دہلی کیپٹلس کے ٹرسٹن اسٹبس نے 26 چھکے لگائے اور وہ ساتویں نمبر پر ہیں۔ دہلی کیپٹلس کے رشبھ پنت 25 چھکے لگانے کے بعد آٹھویں نمبر پر رہے۔ کے کے آر کے فل سالٹ اور راجستھان رائلز کے سنجو سیمسن 24 چھکوں کے ساتھ نویں نمبر پر رہے۔ ممبئی انڈینز کے روہت شرما 23 چھکوں کے ساتھ دسویں نمبر پر رہے۔
اگر ہم چوکوں کی بات کریں تو چنئی سپر کنگز کے رتوراج گائیکواڑ 58 چوکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ چوتھے نمبر پر 54 چوکوں کے ساتھ راجستھان رائلز کے یشسوی جیسوال ہیں۔ کے کے آر کے سنیل نارائن اور فل سالٹ نے 50 -50چوکے لگائے۔
دونوں مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔راجستھان رائلز کے سنجو سیمسن اور گجرات ٹائٹنز کے بی سائی سدرشن 48 چوکوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ آر سی بی کے فاف ڈو پلیسس نے 47 چوکے لگائے اور ساتویں نمبر پر رہے۔ روہت شرما ممبئی انڈینز اور کے ایل راہل لکھنؤ سپر جائنٹس 45-45 چوکوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ راجستھان رائلز کے ریان پراگ 40 چوکوں کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے مارکس اسٹونیس 39 چوکوں کے ساتھ دسویں نمبر پر رہے۔