احمد آباد، 04 اپریل (یو این آئی) اینڈین پریمیرلیگ کے سترہیں میچ میں کنگس ایلیون پنجاب نے گجرات ٹائٹنز کوتین وکٹوں سے شکست دی۔ پنجاب کی طرف سے ششانک سنگھ نے میچ وننگ پاری کھیلتے ہوئے 61 رن بنائے۔ قبل ازیںشبھمن گل کی ناٹ آوٹ کپتان کی 89 رن کی اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 17ویں میچ میں جمعرات کو پنجاب کنگز کو جیتنے کے لیے 200 رن کا ہدف دیا۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج پنجاب کنگز کے کپتان شیکھر دھون نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی گجرات کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں تھی اور تیسرے اوور میں ہی 11 رن پر اوپنر ریدھیمان ساہا کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد کین ولیمسن 26 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سائی سدرشن نے 19 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 33 رن بنائے۔ وجے شنکر آٹھ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شبھمن گل نے 48 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 89 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ وہیں راہول تیوتیا آٹھ گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ گجرات کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 199 رن بنائے۔ پنجاب کنگز کی جانب سے کگیسو ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہرپریت برار اور ہرشل پٹیل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔