ملانپور:13؍اپریل (ایجنسی)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز نے 5واں میچ جیت لیا۔ ٹیم نے ملان پور میں ہوم ٹیم پنجاب کنگز کو 4 وکٹ سے ہرایا۔راجستھان نے لو-اسکورنگ کے آخر میں 3 اوور میں 34 رن بناکر جیت حاصل کی۔راجستھان کی جانب سے آویس خان اور کیشو مہار نے 2-2 وکٹ کے لیے۔ہفتہ کو راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ چنی ۔ پنجاب نے 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رن بنائے۔ آشوتوش شرما نے 31 رن بنائے۔ راجستھان نے 148رن کا ٹارگٹ 20 ویں اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پنجاب سے سیم کرن اور کگیسو رباڈا نے 2-2 وکٹ لیے۔