آئی پی ایل میں بطور کپتان بہت کچھ سیکھا: گل

0
6

ہرارے، 6 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے ہفتہ کو کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بطور کپتان بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ سے قبل پریس کانفرنس میں شبھمن گل نے کہا، ’’آئی پی ایل میں پہلی بار کپتانی کرنے پر مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ میں نے خود کو اور بہتر طور پر جانا اور کپتانی کے نقطہ نظر سے بہت کچھ سیکھا۔ بحیثیت کپتان، آپ کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہی ہوتا ہے کہ آپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر کیسے تیار کرتے ہیں۔
ہر ایک کے پاس مہارت ہوتی ہے اور بطور کپتان آپ کو انہیں اعتماد دینا ہوگا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔انہوں نے کہا، ’’ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ کی ٹیم سے ہماری ٹیم بہت مختلف ہے۔ ہماری ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑی ہیں، جس میں میں بھی شامل ہوں۔ ہم ان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے کرکٹ کا تجربہ دینا چاہتے ہیں۔ بہت سے کھلاڑی زیادہ میچ نہیں کھیلے ہیں اور کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس لیے یہ سیریز ان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا، ’’وراٹ بھائی اور روہت بھائی نے جو حاصل کیا ہے اگر میں اسے حاصل کرنے جاؤں گا تو یہ میرے لئے بے حد مشکل ہوگا۔ ہر کھلاڑی کا اپنا ایک ہدف ہوتا ہے جہاں وہ پہنچنا چاہتا ہے۔ اگر آپ ان کے پاس پہنچنا چاہتے ہیں تو آپ کے اوپر اور دباؤ ہوگا۔ وہ دونوں آئیڈیل ہیں، ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈز ہیں۔انہوں نے کہا، یہ بہت چیلنجنگ ہو گا۔ ہر کوئی مختلف ٹائم زونز سے آیاہے۔ ہمارے سامنے وہی چیلنج ہے۔ ہم پچھلے دو تین دنوں سے پریکٹس کر رہے ہیں اس لیے حالات سے کچھ حد تک آگاہ ہو گئے ہیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ یہ ایک بہت اچھی سیریز ثابت ہوگی۔