ممبئی، 01 اپریل (یو این آئی)5 بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز کو انڈین پریمیئر لیگ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 17 ویں سیزن میں ممبئی کو راجستھان رائلز نے6 وکٹوں سے شکست دی ۔ سیزن میں راجستھان کی یہ مسلسل تیسری جیت ہے۔پیر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی نے پہلے بلے بازی کی۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ ٹرینٹ بولٹ اور یوزویندر چہل نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ ممبئی کی جانب سے تلک ورما نے 32 اور ہاردک پانڈیا نے 34 رنز بنائے۔راجستھان نے 126 رنز کا ہدف 15.3 اوور میں حاصل کر لیا۔ ٹیم کی جانب سے ریان پراگ نے ففٹی اسکور کی، وہ 54 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی کی جانب سے آکاش مدھوال نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں راجستھان رائلز کے ٹرینٹ بولٹ اور یوجویندر چہل کی تین تین وکٹوں کی قاتلانہ گیندبازی کے باوجود پیر کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14ویں میچ میں ممبئی انڈینس کے تلک ورما اور ہاردک پانڈیا نے تحمل سے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو 125 رن کے قابل احترام سکور تک پہنچا دیا۔آج یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی ممبئی کی شروعات بہت خراب رہی اور 20 رن کے اسکور پر اپنے چار بلے باز گنوا دئیے۔ ٹرینٹ بولٹ کی مہلک بولنگ کے سامنے روہت شرما، نمن دھیر اور ڈیولڈ بریوس کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ناندرے برگر نے چوتھے اوور میں ایشان کشن کو آؤٹ کر کے ممبئی کو چوتھا جھٹکا دیا۔ ایشان کشن نے 14 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 16 رن بنائے۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ممبئی کی ٹیم جلد ہی ٹوٹ جائے گی۔
ایسے وقت تلک ورما اور کپتان ہاردک پانڈیا نے اننگز کو سنبھالا۔ تلک ورما نے دو چھکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 32 رن کی اننگز کھیلی۔ وہیں ہاردک نے 21 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 34 رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں کو یوجویندر چہل نے آؤٹ کیا۔ ممبئی انڈین نے مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹ پر 125 رن کا قابل احترام اسکور بنایا۔پیوش چاولہ تین رن بناکر آؤٹ ہوئے، جیرالڈ کوٹزی چار رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور ٹم ڈیوڈ 17 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جسپریت بمراہ آٹھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور آکاش مدھوال چار رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔راجستھان رائلز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور یوجویندر چہل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ناندرے برگر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اویش خان نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔