حیدرآباد، 27 مارچ (یو این آئی)سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں اپنی پہلی جیت حاصل کی ہے۔ ٹیم نے بدھ کو موجودہ سیزن کے 8ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دی۔ حیدرآباد نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔ اس سے پہلے کا ریکارڈ آر سی بی کے نام تھا۔ بنگلورو نے 2013 کے سیزن میں پونے واریئرز کے خلاف 263 رنز بنائے تھے۔بدھ کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ممبئی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا انتخاب کیا۔ حیدرآباد نے 20 اوور میں 3 وکٹ پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر صرف 246 رنز بنا سکی۔ پیٹ کمنز اور جے دیو انادکٹ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں ہینرک کلاسن 80 رن، ابھیشیک شرما 63 رن اور ٹریوس ہیڈ 62 رن کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں میچ میں بدھ کو ممبئی انڈینز کو جیت کے لئے ریکارڈ 278 رنوں کا ہدف دیاہے۔آج یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، اپل، ممبئی انڈین کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آئے مینک اگروال اور ٹریوس ہیڈ کی اوپننگ جوڑی نے ممبئی کے لیے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں ہاردک پانڈیا نے میانک اگروال کو 11 رنز پر آؤٹ کرکے حیدرآباد کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے ابھیشیک شرما نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر چوکے اور چھکے لگا کر ممبئی کے بالنگ اٹیک کو تہس نہس کردیا۔ ابھیشیک شرما نے 23 گیندوں میں تین چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹریوس ہیڈ نے 24 گیندوں میں نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی ایڈن مارکرم اور ہینرک کلاسن نے اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کو تھمنے نہیں دیا۔ہینرک کلاسن نے 34 گیندوں میں چار چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 80 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم نے 28 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 277 رنز کا بڑا اسکور بنایا جو ایک ریکارڈ ہے۔ حیدرآباد نے میچ میں 18 چھکے اور 19 چوکے لگائے۔ اس پوری اننگز میں جسپریت بمراہ واحد بالر ہیں جنہوں نے فی اوور 10 سے کم رنز دیے۔ ٹریوس ہیڈ نے ایس آر ایچ کے لیے تیز ترین نصف سنچری بنائی، پھر ابھیشیک نے اس ریکارڈ کو توڑ دیا۔ ممبئی کو یہ میچ جیتنے کے لیے معجزانہ مظاہرہ کرنا ہوگا۔ممبئی انڈینز کی جانب سے ہاردک پانڈیا، جیرالڈ کوٹزی اور پیوش چاولہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
حیدرآباد کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 23 گیندوں پر 63 رنز، ٹریوڈ ہیڈ نے 24 گیندوں پر 62 اور ہینرک کلاسن نے 34 گیندوں پر 80 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم نے 28 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا اور جیرالڈ کوٹیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔