ملانپور:18؍اپریل: انڈین پریمیئر لیگ (IPL) 2024 کے 33ویں میچ میں آج ممبئی اینڈینس نے پنجاب کنگ کو 9رنوں سے ہرادیا۔193 رن کا پیچھا کرتے ہوئے پنجاب کی پوری ٹیم 1.19 اوور میں 183رن پر آؤٹ ہوگئی۔ ممبئی کی طرف سے جسپریت بمراہ اورگیرالڈ کوئٹ زی نے 3-3 وکٹ لئے۔ پنجاب کی طرف سے آشوتوش شرما نے سب سے زیادہ 61رن بنائے۔ جبکہ ششانک سنگھ نے 41 رن بنائے ، اس کے علاوہ کوئی بلے باز قابل ذکر کارکردگی پیش نہیں کرسکے۔قبل ازیں ممبئی انڈینز نےپنجاب کنگز کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا ۔ پنجاب نے جمعرات کو ملان پور (چندی گڑھ) میں ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا۔ ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 192 رنز بنائے۔ جسپریت بمراہ نے ششانک سنگھ (41 رن)، ریلی روسو (1 رن) اور سیم کرن (6 رن) کو پویلین بھیجا۔ جیتیش شرما (9 رنز) کو آکاش مدھوال نے اور ہرپریت بھاٹیہ (13 رنز) کو شریاس گوپال نے آؤٹ کیا۔ایم آئی کے لیے سوریہ کمار یادو نے 53 گیندوں پر 78 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ روہت شرما نے 36 اور تلک ورما نے 34 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ہرشل پٹیل نے 3 جبکہ کپتان سیم کرن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔