چنئی، 24 مئی (یو این آئی) سن رائزرس حیدرآباد نے تیسری بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ٹیم نے جمعہ کو کوالیفائر-2 میں راجستھان کو 36 رنز سے شکست دی۔ حیدرآباد 6 سال بعد اس لیگ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل ٹیم 2018 میں فائنل میں پہنچی تھی۔ حیدرآباد 26 مئی کو اس سیزن کے فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس سے مقابلہ کرے گا۔چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں راجستھان نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا انتخاب کیا۔ حیدرآباد نے 20 اوور میں 9 وکٹ پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں راجستھان 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 139 رنز بنا سکی۔ ٹیم کے اسپنرز نے 5 وکٹیں حاصل کیں جس میں شہباز احمد کی 3 اور ابھیشیک شرما کی 2 وکٹیں شامل ہیں۔ راجستھان کے لیے یشسوی جیسوال نے 42 اور دھروجڑیل نے 56 رنز بنائے۔ایس آر ایچ کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 50 رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ نے 34 اور راہول ترپاٹھی نے 37 رنز بنائے۔ کے کے آرکے ٹرینٹ بولٹ اور اویش خان نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔
سندیپ شرما نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیںنہینرک کلاسن (50)، راہل ترپاٹھی (37) اور ٹریوس ہیڈ (34) کی شاندار اننگز کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ کے دوسرے کوالیفائر میچ میں راجستھان رائلز کوجیت کے لئے 176 رنوں کا ہدف دیا تھا۔