گریٹر نوئیڈا، 02 مارچ (یو این آئی) چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے سابق اسپنر شاداب ذکاتی کا ماننا ہے کہ موجودہ انڈین ویٹرن پریمیئر لیگ (آئی وی پی ایل) کی مقبولیت کسی بھی طرح انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے کم نہیں ہے۔ذکاتی، جو آئی پی ایل 2010 میں جیتنے والی سی ایس کے ٹیم کے رکن تھے، آئی وی پی ایل میں چھتیس گڑھ واریئرز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ “میں کھیل سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ یہ ہم جیسے کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ہمیں اپنے پرانے ساتھیوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے، وہ کھلاڑی جن کے ساتھ ہم پہلے کھیل چکے ہیں۔ یہ ہمارے لیے اپنے آپ کو پیش کرنے اور مزے کرنے کے لیے ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے۔‘‘43 سالہ ذکاتی کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔ ان لوگوں سے مل کر اچھا لگا۔ بہت سی یادیں تازہ ہو گئیں۔ ہم بہت اچھا کر رہے ہیں۔ سب واقعی اچھے لگ رہے ہیں۔ امید ہے کہ ہم اگلا میچ جیت کر فائنل کھیلیں گے۔‘‘آئی وی پی ایل کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ذکاتی نے کہاکہ ’’ایک کھلاڑی کے لیے جذبہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔