نئی دہلی 13جنوری:’’ملک میں نظریات کی لڑائی چل رہی ہے۔ ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں، جو چاہے کچھ بھی ہو جائے آئین کی حفاظت کریں گے۔ آئین میں صاف لکھا ہے، پہلے صفحہ پر لکھا ہے کہ ہندوستان ہر ہندوستانی کا ہے۔ چاہے اس کی کوئی بھی ذات ہو، کوئی بھی مذہب ہو۔ اگر وہ ہندوستانی ہے تو اس ملک میں اس کی حفاظت ہونی چاہیے۔ اس کو پروٹیکشن ملنی چاہیے۔ دوسری طرف بی جے پی کے لوگ، آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ نفرت پھیلاتے ہیں، ایک بھائی کو دوسرے بھائی سے لڑاتے ہیں اور ڈراتے ہیں۔‘‘ یہ بیان آج کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے دہلی کے سیلم پور میں ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے سنویدھان‘ نام سے منعقد جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ ہزاروں لوگوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے اور ہاتھوں میں ہندوستانی آئی کی کاپی لہراتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’کنیاکماری سے لے کر کشمیر تک 4000 کلومیٹر ہم اس آئین کو بچانے کے لیے چلے تھے۔ امبیڈکر جی کے آئین پر روز نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ حملہ کرتے ہیں۔ میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میری سیاست اور کانگریس پارٹی کی سیاست میں بالکل صاف ہے۔ ہمارے لیے اس ملک کے سبھی لوگ یکساں ہیں۔ اس ملک میں نفرت کو محبت کاٹے گی۔ محبت ہر حال میں تشدد کو کاٹے گی اور ہرائے گی۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’آپ میری پوری زندگی کی سیاست کو اٹھا کر دیکھ لینا، جب تک میں زندہ ہوں اگر کسی بھی ہندوستانی پر حملہ ہوگا، چاہے وہ کوئی بھی ہو، کسی بھی مذہب کا ہو، مسلمان ہو یا ہندو ہو، دلت ہو یا پسماندہ ہو… میں اس کی حفاظت کرتا ہوا ملوں گا۔ میرے لیے ہندوستان کا یہی مطلب ہے کہ اس ملک میں نفرت نہ ہو اور غریب سے غریب شخص، ہر ذات کا شخص بڑا سے بڑا خواب دیکھ سکے۔‘‘
بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا
الور، 13 جنوری (یو این آئی) راجستھان کے الور میں تھانہ غازی تھانے کے تحت 9 جنوری کو ملی ایک شخص کی لاش کا پردہ فاش کرتے ہوئے متوفی کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔